ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹمکور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈاکٹر پرمیشور نے قومی پرچم لہرایا

ٹمکور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈاکٹر پرمیشور نے قومی پرچم لہرایا

Sun, 27 Jan 2019 11:18:10    S.O. News Service

ٹمکور27 جنوری (ایس او نیوز) ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کی ترقی کے لئے حکومت کرناٹک نے فی حلقہ ایک کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔مہاتما گاندھی اسٹیڈیم ٹمکور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹمکور کرناٹک کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور تمام تعلقہ جات کو خشک زدہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی بربادی کا جائزہ لینے کے لئے باد گڈھ، مدھوگری ،کورٹ گیرے اور سرا تعلقہ جات کا دورہ کیا گیا ۔لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی اور جانوروں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قسطوں میں کسانوں کا قرضہ معاف کرتی جارہی ہے۔ضلع کی مکمل ترقی کے لئے مکمل طو رپر ترقیاتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ٹمکور ضلع کو پانی کی فراہمی کے لئے یتنا ہولے پائپ لائن کو کامل کرنے مزید رقم جاری کی گئی۔ٹمکور ضلع کے نرسا پور میں ایشیاء کا دوسرا صنعتی شہر آباد ہورہا ہے،یہاں کروڑوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔جاپان والے یہاں اپنا ہی ایک صنعتی شہر تعمیر کرنے والے ہیں جس میں صنعتوں کے علاوہ اسکول کالج ،مال وغیرہ بھی ہوں گے۔ڈاکٹر پرمیشور نے مزید کہا کہ ٹمکور بنگلور کے درمیان ایک الگ ہی ریلوے لائن تعمیر ہوگی، علاوہ اس کے بنگلور میٹروسرویس کو نرساپورا صنعتی شہر تک لانے کے لئے غور وخوض ہورہا ہے۔پریس کانفرنس میں رکن پارلیمان مدو ہنومے گوڈا بھی موجود تھے۔


Share: